قوم کو جدت سے ہم آہنگ کرنا ہمارابنیادی نکتہ ہےشاہی سید

اتفاق کی ضرورت ہے،سازشی عناصر سازشوں میں مصروف ہیں،بیان میں اظہار خیال۔


Staff Reporter September 15, 2012
اتفاق کی ضرورت ہے،سازشی عناصر سازشوں میں مصروف ہیں،بیان میں اظہار خیال, فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک نظریاتی تحریک ہے۔

ہم نے ہمیشہ سخت ترین تنقید بھی خندہ پیشانی سے برداشت کی ہے تعمیر و ترقی جدت اور قوم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری جہد مسلسل کا بنیادی نکتہ ہے کارکنان رواداری اور برداشت کا رویہ اپناتے ہوئے قوم و ملک کی خدمت کو اپنا شعار بنائیںاسلاف کی زندگی اور ان کی جدوجہد ہم سب کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہیںظلم و جبر سے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا ہماری تاریخ قربانیوںسے بھری ہے۔

قید وبند کو جھیلنا ہمیشہ ہمارا وطیرہ رہا ہے باچا خان مرکز سے جاری بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ ہمیں اس وقت سب سے زیادہ قومی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے سازشی عناصر ہمہ وقت ہمارے قومی وجود کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں کارکنان اپنی صف بندی شروع کردیں۔

سازشی اور موقع پرست عناصر کے حصے میں صرف ناکامی ہے، عوامی نیشنل پارٹی سندھ بھر میں اپنی بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی ہر ظلم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی جائے گی۔