- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
- پاکستانی قاری کا امریکا میں تراویح کے سب سے بڑے اجتماع کی امامت کا اعزاز
- امریکا کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر جوابی فضائی حملے؛11 ہلاکتیں
- مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ
- مشہور موسیقار ’بے ٹہووِن‘ کی موت کے 200 سال بعد ڈی این اے تجزیہ
- اب مائیکروسوفٹ براؤزر میں الفاظ سے اے آئی تصاویر تخلیق کرنا ممکن
- رمضان المبارک؛ سحری کی ایسی غذائیں جن سے دن بھر بھوک نہیں لگے گی
- عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- چین نے پاکستان کی دو ارب ڈالر کی قرض ادائیگی مؤخر کردی
- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
جنرل (ر) باجوہ نے میرے ساتھ ڈبل گیم کھیلی، عمران خان

(فائل : فوٹو)
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دینا بہت بڑی غلطی تھی کیونکہ انہوں نے میرے ساتھ ڈبل گیم کھیلی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے جنرل (ر) باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈبلی گیم تو کھیلی لیکن آخر میں وہ خود بے نقاب ہوگئے، جنرل (ر) فیض کو ہٹانے کے بعد جنرل باجوہ کی گیم کا علم ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ پر بھروسہ کر کے غلطی کی کیونکہ میں اُن کی ہر بات کا بھروسہ کرلیتا تھا بعد میں جب چیزیں سامنے آٗیں تو غلطی کا احساس ہوا۔
’جنرل باجوہ کو توسیع دینا بڑی غلطی تھی‘
عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کو توسیع دینا بہت بڑی غلطی تھی، میں اس بات پر قائل ہوں کہ فوج میں کبھی کسی کو توسیع نہیں ملنی چاہیے، اُس وقت بھی یہی سوچتا تھا مگر حالات ایسے بنادیے گئے تھے اور بار بار ملکی استحکام و سیکیورٹی کے حوالے سے باتیں کی جارہی تھیں۔
’مونس الہیٰ کو کہا گیا ہوگا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلو‘
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’مونس الہی کو کہا گیا ہوگا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلو مگر وہ جو دوسرا والا ن لیگ میں چلا گیا اُس کو بھی کہا ہوگا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ چلے جاؤ، ہمارے اپنے لوگوں میں کسی کو کچھ اور کسی کو کچھ پیغام جاتا تھا‘۔
’انٹیلی جنس بیورو نے سازش کی رپورٹ دے دی تھی‘
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کا عجیب ہی مزاج تھا، مجھے یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ کس طرح مجھ سے جھوٹ بول کر دھوکا دیا جارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’آخری دنوں میں بھی جب ہم جانتے تھے کہ سازش چل رہی ہے کیونکہ انٹیلی جنس بیورو نے گیم چلنے کی رپورٹ دے دی تھی‘۔
’ایک افسر مجھے خاموشی سے ساری گیم کا بتاتا تھا‘
انہوں نے کسی کا بھی نام لیے بغیر اشارے میں کہا کہ ’وہ بھی مجھے ڈر ڈر کے کہتا اور ساری گیم کا بتاتا تھا کہ انہوں نے نوازشریف سے سازش طے کرلی ہے، وہ تحریری نہیں بلکہ منہ زبانی آکر ساری باتیں بتاتا تھا‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔