فیفا ورلڈکپ؛ فرانس نے پولینڈ کو 3-1 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

قطری دارالحکومت دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ 2022 کے پری کوارٹرفائنل راؤنڈ میں دفاع چیمپئن فرانس زبردست مقابلے کے بعد پولینڈ کو 3-1 گول سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز سے ہی فرانس نے حریف پر نفسیاتی دباؤ رکھا اور مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، میچ کے 44 ویں منٹ میں فرانس کے اولیور جیروڈ نے بال کو جال میں پھینک کر پہلا گول کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔

میچ کے 74 ویں منٹ میں کیلین امباپے نے شاندار گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری مضبوط کیا، انجری ٹائم میں ایک بار پھر
امباپے نے ایک اور گول کرتے ہوئے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

میچ کے آخری لمحات میں پولینڈ کو پیلنٹی کارنر ملا تاہم فرانسیسی گول کیپر کی کامیاب حکمت عملی نے اسے ناکام بنا دیا، بعد ازاں ایک اور موقع ملنے پر پولینڈ نے گول اسکور کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔