- کراچی میں غربت سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی
- میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا، عمران خان
- وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدیا
- منڈی بہاالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا
- عمران خان پر درج دہشت گردی کیسز کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
- ٹرمپ کے اہل خانہ نے بیرون ملک سے ملنے والے 100 سے زائد قیمتی تحائف ہڑپ لیے
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
- ٹی ٹی پی میں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی
- افغانستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا لیکن کلاسیں ویران ہیں
- عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش، دہشتگردی کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور
- تحریک انصاف کے رہنماؤں کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات، الیکشن پر تبادلہ خیال
- لیجنڈز لیگ؛ آفریدی نے ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی
- زرعی فارمنگ کیلئے پاک فوج سے بہتر کوئی ادارہ نہیں، اوکاڑہ میں کسان ریلی
- بزنس مین نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا
- بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے 4 روز سے انٹرنیٹ بند
- کراچی؛ سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما مولانا عبدالقیوم فائرنگ سے قتل
- زمان پارک آپریشن؛ مریم نواز، رانا ثنا و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
- روسی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، روسی قونصلیٹ
- موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں 32 فیصد کمی ریکارڈ
شہبازگلِ کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

ادارے کے خلاف نفرت، دشمنی،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کے الزامات عائد
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگلِ کے خلاف بریگیڈ تھانے میں ملکی ادارے کے خلاف نفرت، دشمنی،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ الزام نمبر 22/772 جیکب لائن کے رہائشی شہری محمد سعید کی مدعیت میں بجرم دفعہ 500،505،131 اور 153اے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق شہری محمدسعید کا کہنا ہے کہ وہ اپنے میڈیا اکاؤنٹ سے موبائل استعمال کر رہا تھا کہ اس نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں پاکستان تحریک انصاف کا رہنما تقریرکررہا تھا جوبڑے پیمانے پرالیکٹرانک اورسوشل میڈیا پروائرل ہو رہی تھی۔
مدعی نے کہا کہ تقریرمیں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے عوام کو ملکی ادارے کے خلاف بہکایا جس میں ایک جھوٹا تاثردیا گیا اورملکی ادارے کے خلاف نفرت،دشمنی ،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کی جو ملکی اداروں کو اکسانے کے مترادف ہے اورایسے بیانات عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا کریں گے اورکوئی بھی اٹھ کرریاستی اداروں کے خلاف غیر قانونی اقدام کرسکتا ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہے لہذا شہبازگل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔