’کتوں کو بھونکنے دیں شیر ہی اصل بادشاہ ہے‘

کپتان نہ بنانے پر ڈیوڈ وارنر کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ


Sports Desk December 07, 2022
کپتان نہ بنانے پر ڈیوڈ وارنر کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ۔ فوٹو: اے ایف پی

ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ کردی۔

سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کپتان نہ بنائے جانے پر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ کردی، انھیں بگ بیش سیزن میں تھنڈرز کی جانب سے کپتان بنائے جانے کی امید تھی، پلیئرز بھی وارنر کی قیادت میں کھیلنے کو تیار تھے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی قیادت پر تاحیات پابندی ختم کرنے کیلیے اپنے ڈسپلنری کوڈ کے جائزے کا فیصلہ کیا تھا، اس کے باوجود گزشتہ روز تھنڈرز نے بیٹر جیسن سانگھا کو آنے والے سیزن کیلیے اپنا کپتان بنا دیا۔

اس پر وارنر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں تصویر پر شیر بنا ہوا تھا، کیپشن میں درج ہے کہ 'کتوں کو بھونکنے دیں، شیر ہی اصل بادشاہ ہے'۔ نیچے کیپشن میں انھوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ 'دھاڑ' لکھا۔

مقبول خبریں