فیفا ورلڈکپ؛ کروشیا نے برازیل کو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

ویب ڈیسک  جمعـء 9 دسمبر 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

(تصویر: انٹرنیٹ)

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر2کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

کروشین گول کیپر لِواکووچ نے برازیل کے روڈریگو کی پینلٹی کا شاندار دفاع کیا

کروشین گول کیپر لِواکووچ نے برازیل کے روڈریگو کی پینلٹی کا شاندار دفاع کیا

ناک آؤٹ مقابلے میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں مقررہ 90 منٹ کے کھیل میں کوئی گول کرنے سے قاصر رہیں۔

تاہم، پہلے اضافی ہاف کے اضافی وقت میں نیمار نے برازیل کی جانب سے گول کر کے ٹیم کو کروشیا پر برتری دلائی جس کو کروشیا کے برُونو پیٹکووچ دوسرے اضافی ہاف میں(117 ویں منٹ میں) برابر کرتے ہوئے برازیل کے حق میں جاتے کھیل کو پینلٹیز کے مرحلے میں لے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔