فیفا ورلڈکپ؛ مراکش پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 دسمبر 2022
(تصویر: اے پی)

(تصویر: اے پی)

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مراکش کی جانب سے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

پرتگال کے کھلاڑیوں نے مراکش کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے لیکن مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے ناکام بنائے۔

(تصویر: اے پی)

(تصویر: اے پی)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔