- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
مردکو اپنی آنکھوں پر قابو اور خواتین کو مناسب لباس پہننا چاہیے، بہروز سبزواری
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ مردوں کو اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا چاہیے اور خواتین کو مناسب لباس پہننا چاہیے۔
یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران اداکار بہروز سبزواری نے ان مسائل کے اثرات پر بات کی جو ہمارے معاشرے میں زیادہ پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف قسم کے کپڑوں میں مردوں کی خواتین کو گھورنے کے معاملے پر بھی بات کی۔
خواتین کے تنگ کپڑوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں بہت سارے لوگوں کے پاس موٹرسائیکلیں ہیں، ظاہر ہے ہر کوئی کاریں نہیں خرید سکتا، مہنگائی لیکن میں نے ایک بات دیکھی ہے کہ موٹر بائیک پر بیٹھی ہماری خواتین مناسب لباس نہیں پہنتیں‘۔
بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’کچھ خواتین عجیب و غریب کپڑے پہن کر بائیک پر بیٹھی ہوتی ہیں جنہیں مناسب نہیں کہا جا سکتا، وہ بالکل بھی اچھے نہیں ہوتےیہ لباس عام طور پر بہت تنگ ہوتے ہیں خواتین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مکمل پردہ کریں اور خود کو ڈھانپ کر بائیک پر سوار ہوں اس کو سختی سے ذہن میں رکھنا چاہیے‘۔
سینئر اداکار نے کہا کہ’مردوں کو بھی اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا چاہیے اور خواتین کو مناسب انداز میں لباس زیب تن کرنے چاہیے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔