نسیم شاہ انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر

نسیم شاہ انجری کی وجہ سے ملتان ٹیسٹ کا حصہ بھی نہیں بن سکتے تھے، انہیں ڈاکٹرز نے مزید آرام کا مشورہ دیا ہے


Sports Reporter December 13, 2022
فوٹو فائل

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نسیم شاہ کاندھے کی انجری کیوجہ سے ملتان ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے اب انہیں ڈاکٹرز نے مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کراچی ٹیسٹ کے لیے ابھی تک نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر کسی بولر کو طلب نہیں کیا جبکہ یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ فٹ ہونے کے بعد لاہور جاکر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی فٹنس بحال کریں گے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی انجری کے باعث ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

نسیم شاہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں کاندھے کی تکلیف ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

 

 

 

مقبول خبریں