تو آپ کا مطلب ہے کہ ہم ٹیسٹ چھوڑ دیں بابر اعظم

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ پر توجہ دینے کے سوال کا برا مان گئے


Sports Desk December 14, 2022
بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ پر توجہ دینے کے سوال کا برا مان گئے (فوٹو: ٹوئٹر)

'تو آپ کا مطلب ہے کہ ہم ٹیسٹ چھوڑ دیں؟' کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ پر توجہ دینے کے سوال کا برا مان گئے۔

ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا کانفرنس میں کپتان بابر اعظم سے سوال ہوا کہ شائقین کا کہنا ہے کہ آپ اور رضوان کو ٹی 20 کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے کیونکہ اس میں جب آپ دونوں آؤٹ ہوتے ہیں تو باقی ٹیم ڈھیر ہوجاتی ہے، بابر نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ تو آپ کہہ رہے کہ ہم ٹیسٹ چھوڑ دیں؟

رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ ٹی 20 میں جانا چاہیے، اس پر بابر نے کہا کہ ہم ایسا کچھ نہیں سوچ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں