- پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشاف
- پاکستانی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ
- کراچی میں پولیس کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات سامنے آگئی
- ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے ہیں، رپورٹ
- قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
- افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی پرکے پی حکومت کا موقف سامنے آگیا
- وزیراعلی کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی ہے، فیصل واؤڈا
- کراچی؛ بجلی کے سب اسٹیشن میں تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
- وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- فلوریڈا: 11 سالہ لڑکا اسکول میں فائرنگ کی مبینہ دھمکی پر گرفتار
- لبنان میں ایک گھنٹے تک پیجرز میں دھماکے، 8 افراد جاں بحق، 2750 زخمی
- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
- اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟
- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی
- مجوزہ آئینی ترمیم؛ سپریم کورٹ بارنے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا
فیفا ورلڈکپ؛ فائنل میں پہنچنے پر میسی اور کوچ رو پڑے، ویڈیو وائرل
دوحا: قطر میں فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دینے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے کوچ لیونل اسکالونی کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈکپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم جیت کے مستحق تھے لیکن اتنے بڑے مارجن سے جیت کی توقع نہیں تھی۔
لیونل اسکالونی کا کروشین ٹیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ آغاز میں ان کی میچ پر گرفت تھی لیکن ہمیں معلوم تھا کہ ایسا ہوگا کیونکہ ان کے پاس تین چوٹی کے مِڈ فیلڈرز تھے جو کئی برسوں سے اکٹھے کھیل رہے اور ایک دوسرے کو اچھے طرح سے جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
انہوں نے کہا کہ کروشیا کے خلاف ہم نے جیت کی خوشی منائی ہے کیونکہ فائنل میں پہنچنا بڑی بات ہے لیکن ابھی ایک اور قدم اٹھانا باقی ہے، ہم ورلڈکپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔
دوسری جانب فیفا ورلڈکپ میں آج فرانس اور مراکش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جیتنے والی ٹیم 18 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف فائنل میں اُترے گی۔
https://twitter.com/Miraj91344175/status/1602817113588207621
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔