آئی سی سی رینکنگ بابراعظم رضوان سمیت پاکستانی بیٹرز کی تنزلی

آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین اور اسمتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان


ویب ڈیسک December 14, 2022
آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین اور اسمتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان (فوٹو: ایکسپریس ویب، پی سی بی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انہیں کے ہم وطن اسٹیو اسمتھ دو درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے جس کے باعث انکی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، اسی طرح سابق انگلش کپتان جو روٹ بھی ایک درجہ تنزلی پاکر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹوکس کی زیر قیادت انگلش ٹیم نئے ریکارڈ بنانے لگی

انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں 63 اور 94 رنز کی اننگز کھیل کر مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 32 درجے ترقی کے بعد 61 نمبر پر آ گئے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر رضوان اور عبداللہ شفیق کی بھی تنزلی ہوئی ہے، رضوان 4 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں جبکہ عبداللہ شفیق 15 ویں سے 18 ویں پوزیشن پر پھسل گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد رینکنگ میں 60 واں نمبر ہیں۔

123

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے