بابراعظم پی ایس ایل8 میں پشاور زلمی کے کپتان مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 14 دسمبر 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

 لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کا کپتان مقرر کئے جانے پر کہا ہے کہ ٹیم کی قیادت باعث اعزاز ہے نئے چیلنج کے لیے پرجوش ہوں۔

بابر اعظم کاکہنا تھا کہ  پشاور زلمی پی ایس ایل میں بہترین ٹیموں میں سے ایک اور مستقل مزاجی کے ساتھ  کارکردگی کی حامل ٹیم  ہے، پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی کے لیے پرامید ہوں۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیم  پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھائے گی، ورلڈ کلاس بیٹنگ اور کپتانی کے تجربہ سے پشاور زلمی کو بھرپور مدد ملے گی۔

ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی زلمی سے وابستگی اور کپتانی پر فخر ہے، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ فائنل کھیلے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔