فخر زمان کو مکمل بحالی فٹنس کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 15 دسمبر 2022
لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کی فٹنس بحال کرنے کیلیے کام کیا جا رہا ہے (فوٹو: کرک انفو)

لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کی فٹنس بحال کرنے کیلیے کام کیا جا رہا ہے (فوٹو: کرک انفو)

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو مکمل بحالی فٹنس کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار ہوں گے۔

جارح مزاج بیٹر ایشیاکپ میں سری لنکا کیخلاف فائنل میں زخمی ہوئے تھے، انگلینڈ میں ری ہیب مکمل کرنے کے بعد ٹی20 ورلڈکپ کیلیے آسٹریلیا پہنچے مگر نیدر لینڈز سے میچ کے دوران ایک بار پھر انجرڈ ہوگئے۔

لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کی فٹنس بحال کرنے کیلیے کام کیا جا رہا ہے، فخر نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز بھی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ اب خود کو پہلے سے خاصے بہتر محسوس کررہے ہیں، ان کی کرکٹ میں واپسی کیلیے مزید 3 سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔