فیفا ورلڈکپ؛ فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
فائنل میں فرنچ ٹیم کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا (فوٹو: فائل)

فائنل میں فرنچ ٹیم کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا (فوٹو: فائل)

دوحہ: فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ فرانس کی جانب سے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ 79 ویں منٹ میں رینڈل کولو موانی نے دوسرا گول اسکور کر کے برتری کو دُگنا کردیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

مراکش کی جانب سے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے گئے تاہم گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: الواریز کی میسی کے ساتھ بچپن میں لی گئی تصویر وائرل

واضح رہے کہ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان فیفا ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا اور مراکش کی ٹیمیں 17 دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔