کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
ٹِم ساؤتھی کو کیویز کا نیا کپتان نامزد کردیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹِم ساؤتھی کو کیویز کا نیا کپتان نامزد کردیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

کیوی کرکٹر کین ولیمسن نے نیوزی لیںڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

نیوزی لیںڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم دیگر فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

کیوی کرکٹر کین ولیمسن ٹیسٹ میچز میں بطور بیٹر شرکت کریں گے، انہوں نے 40 میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 22 میں کامیابی سمیٹی جبکہ 10 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز ایک روز تاخیر سے شروع ہوگی

کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لیںڈ نے پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والا ملک بنا، انہوں نے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ولیمسن نے کہا کہ ورک لوڈ کے باعث وہ کپتانی سے دستبردار ہوئے، البتہ وائٹ بال میں قیادت جاری رکھوں گا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹِم ساؤتھی نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹوم لیتھم کو کیوی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔