ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028ء میں شروع ہوگی

این این آئی  ہفتہ 17 دسمبر 2022
فزیبلٹی اسٹیڈیز 2024 تک مکمل ہوں گی جس کے بعد منصوبے سے پہلی پیدوار 2028 میں شروع کی جائے گی،چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو۔ فوٹو: فائل

فزیبلٹی اسٹیڈیز 2024 تک مکمل ہوں گی جس کے بعد منصوبے سے پہلی پیدوار 2028 میں شروع کی جائے گی،چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی۔

ریکوڈک منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے کی 2010 اور 2011 کی فیزبیلٹی اسٹیڈیز کی تجدید کا کام شروع کر دیا، ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو کے مطابق فزیبلٹی اسٹیڈیز 2024 تک مکمل ہوں گی جس کے بعد منصوبے سے پہلی پیدوار 2028 میں شروع کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40 سال ہوگی جس سالانہ 80 ملین ٹن کی پروسسنگ کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔