میسی کی ورلڈکپ ٹرافی تھامے ہوئے تصویر نے انسٹاگرام کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
میسی نے 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوایا (فوٹو: انسٹاگرام)

میسی نے 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوایا (فوٹو: انسٹاگرام)

دوحا: لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کی ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے کے بعد ٹرانے تھامے ہوئے تصویر نے انسٹا گرام پر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

35 سالہ کھلاڑی نے گولڈن بال ایوارڈ جیتنے کے لیے ٹورنامنٹ میں سات گول کیے اور تین اسسٹ کیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

قطر میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی کی انسٹاگرام پوسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے، جس نے سال 2019ء میں پوسٹ کی گئی انڈے کی تصویر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا

میسی نے فیفا ورلڈکپ تھامے تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ’’میں نے اسے کئی بار خواب میں دیکھا، ان تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور ان تمام لوگوں کو بھی جو ہم پر یقین رکھتے ہیں، ارجنٹائن کے لوگ جب متحد ہوتے ہیں تو ہم اسے حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں‘‘۔


View this post on Instagram

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

میسی کی انسٹاگرام پوسٹ پر صرف ایک دن میں 56.7 ملین سے زیادہ لائکس آئے اور 1.6 ملین تبصرے کیے گئے۔ یہ انسٹاگرام پر اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔