مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش  

ویب ڈیسک  جمعـء 23 دسمبر 2022
موسلادھار بارش کے دوران زائرین  بیت اللہ کا طواف کرتے رہے:فوٹو:اسکرین گریب

موسلادھار بارش کے دوران زائرین بیت اللہ کا طواف کرتے رہے:فوٹو:اسکرین گریب

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں موسلا دھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

https://twitter.com/makkahregion/status/1606174445013344256?s=20&t=ywKB3u9jbGzi-l-4dkIk-w

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور زائرین بارش کے باوجود بیت اللہ کا طواف کرتے رہے۔مسجد نبوی ﷺ   میں نماز فجر کے وقت شدید بارش ہوئی۔

https://twitter.com/hsharifain/status/1606172627604733952?s=20&t=v4rq9EdkydgqEd2HDWynDQ

گزشتہ روز بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے حرمین شریفین میں بارش کے بعد زائرین کو پریشانی سے بچانے کے لیے انتظامات کرلیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔