- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معشیت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- جیلوں میں قید خواتین کا تحفظ میری ذمے داری ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
ثناء میر نے نئی انتظامی کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا

سابق کرکٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اطلاع دی (فوٹو: ٹوئٹر)
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی انتظامی کمیٹی کے عہدے کا چارج نہ سنبھالنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر نے آگاہ کیا کہ میں منجمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا تاہم میں فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشنز (فیکا) میں فرائض سر انجام دے رہی ہوں اس لیے ذمہ داری ادا نہیں کرسکوں گی، ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے مبارکباد دی۔
قبل ازیں وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، جس میں ثناء میر کا نام بھی قابلِ ذکر ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا 2014 والا آئین بحال، 14رکنی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے
کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہیں جبکہ شکیل شیخ، گل زادہ، عائز سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، نعمان بٹ، شاہد آفریدی، شفقت رانا، ہارون رشید، مصطفی رمدے اور چوہدری عارف سعید کے نام بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے 2014 والے آئین کو بحال کرکے 2019 کا آئین منسوخ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔