حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 دسمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 اسلام آباد: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا۔

سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

Image

نکاح کی پروقار تقریب میں  شاہد آفریدی ان کے داماد شاہین آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔

Image

اس سے قبل حارث رؤف  کی دلہن مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔