میرواعظ گیلانی سمیت کئی رہنما نظربند یاسین ملک گرفتار

انتظامیہ نے حریت رہنمائوں کے گھروں کے باہر بھاری نفری تعینات کردی، باہر نکلنے پر پابندی۔


APP September 15, 2012
انتظامیہ نے حریت رہنمائوں کے گھروں کے باہر بھاری نفری تعینات کردی، باہر نکلنے پر پابندی. فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تقریباً تمام حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظربند کردیا ہے جس کا مقصد انہیں عوامی اجتماعات سے خطاب کرنے سے روکنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی، آغا سید حسن الموسوی، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی اور ظفر اکبر بٹ کے گھروں کے باہر تعینات کردی اور انکے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی۔ ادھر محمد یاسین ملک کو سرینگر کے علاقے مائسمہ میں ان کے گھر سے گرفتار کرکے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا گیا۔