پی آئی اے کا پرواز میں سگریٹ نوشی پر فی کس عملے کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 دسمبر 2022
پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ کے انکشاف ہوا (فوٹو: فائل)

پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ کے انکشاف ہوا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے پرواز میں سگریٹ نوشی پر عملے کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے پروازوں پر عملے کی سگریٹ نوشی پرانتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے عملے کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیصلہ یورپی سول ایوی ایشن (سی اے اے) سافا پروگرام کے تحت پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ کے انکشاف پر کیا گیا جبکہ ائیر لائن انتظامیہ نے نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی کی خلاف ورزی میں ملوث عملے کو ممکنہ جرمانے کا سرکلر جاری کردیا۔

جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سگریٹ نوشی کرنے والے کے بارے میں رپورٹ کرنا ضروری ہے تاہم رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔