پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے بعد بحال
ہیکرز نے چینل پر موجود تمام ویڈیوز غائب کر دی تھیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا، ہیکرز نے یوٹیوب چینل کو ہیک کرنے بعد پی سی بی چینل پر Tesla US24 لکھ دیا تھا۔
ہیکرز نے چینل پر موجود تمام ویڈیوز بھی غائب کر دیں، اطلاع ملنے پر پی سی بی نے یوٹیوب حکام سے فوری رابطہ کیا اور یوٹیوب کے ذمہ داران نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے چینل کا کنٹرول دوبارہ پی سی بی کو دے دیا۔
پی سی بی کی متعلقہ ٹیم نے چینل کی تحلیل شدہ ویڈیوز بحال کرکے چند نئی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر دیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی یوٹیوب چینل کے 44 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔