نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

تمام میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں


Sports Reporter January 04, 2023
تمام میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں (فوٹو: پی سی بی)

نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے، یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان، فخر زماں، حارث سہیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز؛ شاہین اور حارث فٹنس کی جانچ کیلیے طلب

قومی سلیکٹرز نے ابتدا میں اعلان کیے جانے والے 21 رکنی قومی اسکواڈ ایسے چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا تھاجنہوں نے ابھی تک کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، ان میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہنواز دھانی، ساجد خان اور میر حمزہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل

بعدازاں فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی پانے پر فخر زمان اور حارث سہیل کو بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے پاکستان ورلڈ کپ سپرلیگ میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، سیریز میں وائٹ واش کرنے پر پاکستان پہلی پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز کی سیریز 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں