- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- کراچی سے چھینی گئی ڈبل کیبن گاڑی لاڑکانہ سے برآمد
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
علیحدگی کے بعد سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا ایک ساتھ پہلا انٹرویو وائرل
کراچی: ماضی کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کا علیحدگی کے بعد ایک ساتھ دیا گیا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
سال 2020 میں راہیں جدا کرنے والے سائرہ اور شہروز جلد اپنی نئی فلم ’بے بی لیشیس‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے فلم کی عکسبندی اس جوڑی کی علیحدگی سے قبل کر لی گئی تھی تاہم اس فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی اور اب اسے فروری 2023 میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ان دنوں اپنی اس رومانوی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں طلاق کے بعد انہوں نے ایک ساتھ پہلا انٹرویو دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
انٹرویو میں دونوں اداکاروں نے طلاق کے بعد اپنے بہتر تعلقات اور دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیٹی کے والدین ہونے کے ناطے ان کی بیٹی نورے نے انہیں جوڑ رکھا ہے۔ سائرہ کا کہنا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی بطور والدین اپنی بیٹی کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور مل کر اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
سائرہ کا کہنا تھا کہ اپنی اولاد کے آگے آپ کو اپنے مسائل چھوٹے لگنے لگتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں کے درمیان تعلقات تاحال بہتر ہیں شہروز سبزواری نے بھی سائرہ کی اس بات سے اتفاق کیا۔
طلاق کے بارے میں بار بار سوالات کا سامنا کرنے پر سائرہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ہمارے لیے بھی مشکل ہوتی ہے جب لوگ بار بار پرانی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں میں پریشان ہوجاتی ہوں۔ سائرہ نے درخواست کی کہ دو لوگوں کے درمیان طلاق کو عجیب نہ بنائیں بلکہ انہیں زندگی میں آگے بڑھنے دیں۔
A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)
فلم ’بے بی لیشیس‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سائرہ کا کہنا تھا کہ اس فلم سے صرف میں اور شہروز ہی نہیں بلکہ اور کئی لوگ جڑے ہیں اس لئے ہم نے اس پراجیکٹ کے لیے مختلف سوچ رکھی اور ساتھ مل کر کام کیا ورنہ ہمارے ہاں لوگ سمجھتے ہیں علیحدگی کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے ہر تعلق کو ختم کردینا چاہیے۔
یاد رہے کہ 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے 2020 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔