آرمی چیف کا دورہ یو اے ای، اماراتی صدر سے ملاقات

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 جنوری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ‏متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے میں اماراتی صدر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر كا ابوظبی میں استقبال كیا۔

یہ پڑھیں : محمد بن سلمان کی پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت

دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دونوں ممالک كے درمیان دوطرفہ تعاون و شراكت داری كو بڑھانے كے طریقوں پر تبادلہ خیال كیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔