مکہ مکرمہ؛ موبائل ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کا الزام، پاکستانیوں سمیت 5 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023
گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا،حکام:فوٹو:فائل

گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا،حکام:فوٹو:فائل

مکہ مکرمہ ریجن میں موبائل ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں 4 پاکستانیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی پولیس حکام کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کی بیٹریاں چرانے پرگرفتار افراد میں 4 پاکستانیوں سمیت ایک یمنی شہری بھی شامل ہے۔ ملزمان سے چرائی گئی بیٹریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔