دورہ بھارت؛ آسٹریلیا نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023
پیٹ کمنز کینگروز کے کپتان جبکہ اسٹیو استمھ نائب کپتان ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

پیٹ کمنز کینگروز کے کپتان جبکہ اسٹیو استمھ نائب کپتان ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

سڈنی: آسٹریلیا نے دورہ بھارت کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، پیٹ کمنز کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

آسٹریلیا دورہ بھارت کے دوران 4 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا تاہم ٹیسٹ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ آسٹن ایگر،سکوٹ بولینڈ،ایلکس کیری، کیمرون گرین، پیٹر ہیڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عمان خواجہ، مارکس لابوشین، ناتھن لیون، لانس مورس، ٹوڈ مرفی، میتھو رنشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سیوپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری، دوسرا 17، تیسرا یکم مارچ جبکہ چوتھا 9 مارچ سے شیڈول ہے، اسی طرح ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔