آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 12 جنوری 2023
فیصلہ خواتین کی ملازمت اور تعلیم پر پانبدی کی وجہ سے کیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا (فوٹو: ٹوئٹر)

فیصلہ خواتین کی ملازمت اور تعلیم پر پانبدی کی وجہ سے کیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا (فوٹو: ٹوئٹر)

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 3 میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

آسٹریلوی بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار و سابق کرکٹر سلیل انکولا بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ حکومت اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان طویل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے دورہ بھارت کے بعد افغانستان کے ساتھ یواے ای میں تین ون ڈے میچز کھیلنا طے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔