عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے ایک تقریب کے دوران انوکھے انداز میں انٹری دے کر سب کو حیران کر دیا۔
نیویارک کے ایک عجائب گھر میں تقریب کے دوران لیڈی گاگا انڈے کی شکل کے کیپسول میں سوار ہوکرآئیں، اس کیپسول کو گھوڑا گاڑی کی مدد سے شرکا کے سامنے لایا گیا، جس کے بعد شاندار لباس پہنے لیڈی گاگا کیپسول سے باہر آ گئیں، ان کے اس انداز کو شائقین نے بہت پسند کیا، اس موقع پر گلوکارہ نے اپنے نام سے منسوب پرفیوم اورگانوں کے البم کو بھی لانچ کیا۔