- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں، امید ہے ایم کیوایم الیکشن میں حصّہ لے گی۔
اپنے حالیہ بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کام کریں، ایم کیو ایم ایک پرانی جماعت ہے اُسے سیاسی میدان میں اترنا چاہیے، امید ہے ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ لے گی، اس وقت ہمارا فوکس اس وقت انتخابات ہر ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کریں اور بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کریں۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان خدمت کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی سوچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت مقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامند ہوگئی
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہے، چاہتے ہیں کل سب اپنے لوگوں کو نکالیں، جو بھی الیکشن میں کامیاب ہوا پیپلزپارٹی ملکر کام کرے گی، چاہتے ہیں کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہ ہو جہاں ہمارا اتحاد قائم نہ ہو۔
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کارکنان اور عوام کے نام جاری پیغام میں کہا کہ آپ لوگ باہر نکل کر ووٹ دیں اور بلدیاتی انتخابات میں اپنا فریضہ پورا کریں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ پی پی واحد جماعت ہے جو انسانی حقوق اور برابری پر یقین رکھتی ہے، کراچی ہم سب کا شہر ہے، کراچی شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے 15 جنوری کو تیر کے نشان پر ووٹ دے کر پی پی کو کامیاب کریں۔
دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا 15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کے حوالے سے کراچی کے عوام کے لئے پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے سفر کو مزید تیز اور بہتر کیا جاسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کے پاس کام نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا کیونکہ صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد؛ کراچی، حیدرآباد میں انتخابات وقت پر ہی ہونگے، الیکشن کمیشن
سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کے پاس اختیارات نہ ہونے کا رونا بھی نہیں ہوگا، کراچی کے عوام ” تیر” کے نشان پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔