ای پاسپورٹس اجرا کیلیے فیس شیڈول جاری

اسٹاف رپورٹر  اتوار 15 جنوری 2023
ابتدائی طور پرای پاسپورٹس اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

ابتدائی طور پرای پاسپورٹس اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

کراچی: ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری کردیا گیا۔

ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹیک، آفیشل اورعام کیٹیگری کے لیے کیا گیا، وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹیک،آفیشل اور آرڈنری کیٹیگری کے لیے کیا گیا ہے،عام شہریوں کوای پاسپورٹ کا اجرا موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پرکیا جائے گا۔

ابتدائی طور پرای پاسپورٹس اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے، ملک کے باقی شہروں میں بتدریج ای پاسپورٹ اجرا کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس9ہزار، ارجنٹ فیس 15ہزار، 36 صفحات کے لیے10سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 13ہزار500 ، ارجنٹ 22 ہزار500 ، 72صفحات کے 5سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16ہزار500، ارجنٹ 27 ہزار500، 72 صفحات کے 10سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 ، ارجنٹ فیس 40ہزار500روپے ہوگی۔

فیس کی ادائیگی نیشنل بینک، موبائل ایپ ، موبی کیش اورایزی پیسہ سے بھی کی جاسکے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔