کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر؛ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

ویب ڈیسک  پير 16 جنوری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے الزامات کے بعد جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے۔

جماعت اسلامی نے نتائج فوری جاری کرنے کے مسلسل مطالبے اور عمل درآمد نہ ہونے پر بالآکر کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دے۔ یہ کال جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے دی گئی ہے جس کے مطابق نتائج میں تاخیر اور ردو بدل کے خلاف کل ملک بھر میں جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔