آسٹریلیا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو ہرا کر سیریز جیت لی

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا (فوٹو: ٹوئٹر)

دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا (فوٹو: ٹوئٹر)

سڈنی: آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں محض 125 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 18 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 24 جبکہ کپتان بسمہ معروف 21 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری ون ڈے 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔