فٹبال لیگ؛ مین آف دی میچ کو انڈوں کے 5 کریٹ کا انعام

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2023
پاور ڈائناموز کی نمائندگی کرنے والے کینیڈی مسونڈا کو بہترین مجموعی پرفارمنس پر بطور انعام 3 انڈوں کے 2کریٹ دیے گئے۔ فوٹو: فائل

پاور ڈائناموز کی نمائندگی کرنے والے کینیڈی مسونڈا کو بہترین مجموعی پرفارمنس پر بطور انعام 3 انڈوں کے 2کریٹ دیے گئے۔ فوٹو: فائل

لوساکا: زیمبین فٹبال لیگ میں مین آف دی میچ کو انڈوں کے 5کریٹ انعام میں دے دیے گئے۔

پاور ڈائناموز کی نمائندگی کرنے والے کینیڈی مسونڈا نے نکانا کلب کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن گول کیا، انھیں گول کرنے پر 2 جبکہ بہترین مجموعی پرفارمنس پر بطور انعام 3 انڈوں کے 2کریٹ دیے گئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے فٹبالر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاباش انڈوں سے لطف اندوز ہوں۔

یاد رہے کہ قطر فٹبال ورلڈکپ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کو 42ملین ڈالر انعامی رقم ملی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔