رمیز راجا یوٹیوب پر بھارتی ٹیم کو اس کی خامیاں بتانے لگے

اسپورٹس ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹرز کو فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے مشکل کا سامنا ہے، سابق کپتان (فوٹو: فائل)

بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹرز کو فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے مشکل کا سامنا ہے، سابق کپتان (فوٹو: فائل)

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے بھارتی ٹیم کو اس کی خامیاں بتانے لگے۔

یوٹیوب پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر کمزور دکھائی دے رہا ہے، اگرچہ بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف اوے سیریز کے بعد ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کو وائٹ واش کیا جبکہ کیویز کیخلاف بھی ابتدائی دونوں ون ڈے جیت کر سیریز کی ٹرافی پر قبضہ یقینی بنالیا ہے۔

رمیز نے کہا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹرز کو فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے مشکل کا سامنا ہے، وہ بیک فٹ پر جاکر گیند کو عمدگی سے ہٹ کررہے ہیں لیکن فرنٹ فٹ پر مجھے ان میں کمزوری دکھائی دے رہی ہے، وہ دفاعی اسٹروک کھیلنے پر چند بنیادی غلطیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ون ڈے اور ٹیسٹ میں بحالی بولرز کے مرہون منت ہے کیونکہ ان کی بیٹنگ تاریخی طورپر مضبوط رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔