اس شہر کی پھر سے خدمت کروں گا، راؤ انوار

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں بری ہونے والے ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ آج جھوٹا کیس انجام تک پہنچ گیا، اس شہر کی پھر خدمت کروں گا اور ظالموں سے آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔

نقیب اللہ قتل کیس میں باعزت بری ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہوگیا،اللہ نے اور جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے، کیس سے متعلق مزید چیزیں بھی میڈیا کو بتاؤں گا، جس کو گولی لگی اس کا نام نقیب اللہ نہیں نصیب اللہ تھا اس کی غلط تصویر میڈیا پر چلوائی گئی۔

یہ پڑھیں : نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ایس ایس پی راؤ انوار بری

راؤ انوار نے مزید کہا کہ اس شہر کی پھر سے خدمت کروں گا جب تک سانس ہے ظالموں سے لڑتا رہوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔