سیریز میں زیادہ رنز، شبھمان گل نے بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
شبھمان گل نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں78 بالز پر 112 رنز بنائے۔ فوٹو: فائل

شبھمان گل نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں78 بالز پر 112 رنز بنائے۔ فوٹو: فائل

اندور: بھارتی اوپنر شبھمان گل نے ایک سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

شبھمان گل نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں78 بالز پر 112 رنز بنائے، اس سے قبل انھوں نے پہلے ون ڈے میں 208 اور دوسرے میں 40 رنز اسکور کیے تھے، یوں سیریز میں شبھمان نے 360 رنز بنا لیے۔

بابراعظم نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے اتنے رنز اسکور کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔