بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 1 فروری 2023
بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر  (فوٹو پی سی بی) سال کے بہترین کرکٹر قرار پائے تھے

بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر (فوٹو پی سی بی) سال کے بہترین کرکٹر قرار پائے تھے

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کپتان بابر اعظم کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی پیش کی۔

بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سال کے بہترین کرکٹر قرار پائے تھے، انہوں نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی بھی نجم سیٹھی سے وصول کی۔

قومی ٹیم کے کپتان 2021 میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

انہوں نے 2022 میں 9 میچوں میں 84.87 کی ایوریج سے 679 رنز بنائے جس میں تین سینچریاں اور پانچ نصف سینچریاں شامل تھیں۔

بابراعظم سے پہلے بھارت کے ایم ایس دھونی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، بھارت کے ویرات کوہلی بھی مسلسل دوبار یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

قبل ازیں آئی سی سی ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم 2022 کیلئے کپتان انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو مقرر کرتے ہوئے اسکواڈ میں بابراعظم کو بھی شامل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔