راشد لطیف کے قومی چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر سوالیہ نشان ثابت ہونے لگے

پی سی بی کے چیئرمین نے 26 فروری کواظہرخان کی جگہ راشد لطیف کو عہدہ سونپا تھا۔


Sports Reporter/Abbas Raza April 09, 2014
پی سی بی کے چیئرمین نے 26 فروری کواظہرخان کی جگہ راشد لطیف کو عہدہ سونپا تھا۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان راشد لطیف کے قومی کرکٹ چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر سوالیہ نشان ثابت ہونے لگے۔

پی سی بی کے چیئرمین نے 26 فروری کواظہرخان کی جگہ راشد لطیف کو عہدہ سونپا تھا،انھیں6 اپریل سے ذمہ داریاں سنبھالنا تھیں لیکن تاحال ایسا نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق بورڈ اورراشد لطیف کی راہیں جدا ہونے کا خدشہ موجود ہے، بورڈ نے انھیں15مارچ کوکنٹریکٹ لیٹربھیجا تھا لیکن 3 ہفتے گزرنے کے باوجود انھوں نے دستخط نہیں کیے ہیں۔

مقبول خبریں