بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 3 فروری 2023
نسیم شاہ، خوشدل شاہ، افتخار احمد،اعظم خان، وہاب ریاض وطن لوٹ آئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نسیم شاہ، خوشدل شاہ، افتخار احمد،اعظم خان، وہاب ریاض وطن لوٹ آئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 لاہور: بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹرز کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر کھیل مقرر ہونے والے کھلنا ٹائیگرز کے وہاب ریاض سب سے پہلے وطن واپس آئے جبکہ کومیلا وکٹورینز کے نسیم شاہ اور جمعرات کو ہی پہنچ گئے تھے۔

کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان اور عماد بٹ، سلہٹ اسٹرائیکرز کے محمد عامر اور عماد وسیم اور کومیلا وکٹورینز کے خوشدل شاہ نے بھی رخت سفر باندھ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟

 

فارچون باریسال کے افتخار احمد آج آخری میچ کھیل کر روانہ ہوں گے جبکہ محمد وسیم جونیئر 8 فروری کو آخری میچ کھیل کر روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 8 فروری کے بعد بنگلہ دیش سے روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!

واضح رہے کہ نسیم شاہ، خوشدل شاہ، افتخار احمد،اعظم خان، وہاب ریاض کوئٹہ میں 5 فروری کو شیڈول نمائشی میچ میں شرکت کیلیے قبل از وقت آنے کے پابند کئے گئے تھے جبکہ دیگر کرکٹرز کو پی سی بی نے 8 فروری تک کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے کوئٹہ میں شیڈول 5 فروری کو نمائشی میچ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، وہ میچ کے دوران کمنٹری کے فرائض نبھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔