راکھی ساونت اور عادل خان نے راہیں جُدا کرلیں

ویب ڈیسک  پير 6 فروری 2023
راکھی ساونت اور عادل نے گزشتہ ماہ شادی کا اعلان کیا تھا(فائل فوٹو)

راکھی ساونت اور عادل نے گزشتہ ماہ شادی کا اعلان کیا تھا(فائل فوٹو)

ممبئی: راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر عادل خان درانی اور انہوں نے راہیں جدُا کر لی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر عادل خان  نے ان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں۔

راکھی نے میڈیا کا بتایا کہ ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ راکھی سے الگ ہوگئے ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @varindertchawla

یاد رہے کہ راکھی نے گزشتہ ماہ میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی تاہم اس کے کچھ دنوں بعد سے ہی ان دونوں کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی ہیں جن کی  راکھی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔