کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد

اسٹاف رپورٹر  بدھ 8 فروری 2023
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

  کراچی: شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر میں واقع قرستان میں سفری بیگ سے نامعلوم شخص کا دھڑ اور بنارس پل کے قریب واقع ندی کے کنارے سے ایک انسانی بازو بھی ملا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ملنے والے دھڑ اور بازو کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر تھانے کی حدود میں واقع پاپوش قرستان سےسفری بیگ سے نامعلوم شخص کا دھڑ ملا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ کچھ فاصلے سے پیرآباد تھانے کےعلاقے بنارس پل کے قریب واقع ندی کے کنارے سے ایک انسانی بازو بھی ملا۔

اطلاع ملنے پر پولیس دونوں مقام پر پہنچ گئی اور پولیس نے ملنے والے انسانی دھڑ اور بازو کو تحویل میں لینے کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ اوپاپوش نگر شوکت اعوان نے بتایا کہ سفری بیگ سے دھڑ کے ساتھ ہاتھ پاؤں اورسرموجود نہیں تھا، سفری بیگ سے پولیس کو آلہ قتل چھری ، ہتھوڑی اور ایک خاتون شال ملی ہے جس سے دھڑ لپٹا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ کی مدد سے مقتول کے جسم کے اعضا کاٹے ہیں، ملنے والے انسانی بازوکے ساتھ بھی کسی خاتون نے کپڑے ملنے کی اطلاعات ہیں۔ انسانی بازو کا فنگر پرنٹس کی مدد سےشناخت کی کوشش کی گئی لیکن شناخت نہیں ہوسکی ،فنگرپرنٹس ڈیوائسزسے شناخت کے لیے انسان کے دونوں ہاتھوں کی تین تین انگلیاں درکارہوتی ہیں لیکن پولیس کو صرف ایک بازوملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی اطلاع ملی تھیں کہ پاپوش نگر قبرستان میں سفر بیگ میں موجود انسانی دھڑ رکشہ میں سوار کوئی خاتون پھینک کر گئی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے یہ کام کسی خاتون کے بس کا نہیں ہے اس واقعے میں ایک سے زائد نامعلوم مرد ملوث ہوسکتے ہیں اور یہ کہنا بھی ابھی قبل ازوقت ہو گا کہ ملنے والا انسانی دھڑ اور بازوں ایک ہی انسان کا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔