وسیم اکرم نے ایک سیزن وقفے کے بعد دوبارہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جوائن کرلیا

وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل کے موزوں قرار دے دیا۔


Sports Desk April 10, 2014
وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل کے موزوں قرار دے دیا۔ فوٹو: فائل

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ایک سیزن وقفے کے بعد دوبارہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جوائن کر لیا، انکا کہنا ہے کہ اس مرتبہ میں پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کے ساتھ ہوں گا۔

وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل کے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کیلیے بھارت کے بعد یہی بہترین جگہ ہے، یہاں مقیم مختلف ممالک کے تارکین وطن اس ایونٹ سے ضرور لطف اندوز ہونگے، کنڈیشنز بھی ٹی 20 کرکٹ کیلیے بہترین ہیں۔