ٹی20 ویمنز ورلڈکپ؛ پاکستان کے خلاف متنازع امپائرنگ کا فائدہ بھارت کو مل گیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 13 فروری 2023
سوشل میڈیا پر بھی ناقص امپائرنگ کی وجہ سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ فوٹو: آئی سی سی

سوشل میڈیا پر بھی ناقص امپائرنگ کی وجہ سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ فوٹو: آئی سی سی

کراچی: متنازع امپائرنگ فیصلے نے پاکستان کے خلاف ویمنز ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو فائدہ پہنچادیا۔

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں میں پاکستان کے خلاف امپائر کے متنازع فیصلے سے بھارتی ٹیم کو فائدہ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

ہدف کے تعاقب میں جانے والی بھارتی ٹیم کے ساتویں اوور میں امپائر جیکولین ولیمز نے ایک گیند اضافی کروادی، جس پر جمیما روڈریگوئز نے چوکا جڑدیا، بعد ازاں وہ 38 بالز پر 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، ان کی اس کاوش کی بدولت بھارت یہ میچ جیت گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی ناقص امپائرنگ کی وجہ سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔