برازیل کی ویمنز انڈر 20 لیگ کے فائنل میں کورنتھیئنز اور فیروویاریا کی کھلاڑیوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوگیا جس کے باعث میچ تقریباً 6 منٹ تک روکنا پڑا۔
واقعہ دوسرے ہاف کے دوران پیش آیا جب دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی نے ہاتھا پائی کی شکل اختیار کرلی۔
صورتحال اس قدر کشیدہ ہوگئی کہ میچ آفیشلز کو مداخلت کرنا پڑی جبکہ واقعے کے بعد تین افراد کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
کھیل کے دوران پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے کے باوجود مقابلہ دوبارہ شروع ہوا اور اختتام پر فیروویاریا نے کورنتھیئنز کو 0-2 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔