ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم زمبابوے کو شکست دے کر گروپ بی سے سپر سکس مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔
عجمان کے سیون ڈسٹرکٹس اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان نے کپتان منیبہ علی کی 51 اور عائشہ ظفر کی جارحانہ 42 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی۔ چیپو مگیری تریپانو 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، مومنہ ریاست نے 2 جبکہ ام ہانی اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گروپ بی سے سری لنکن ٹیم پہلے ہی سپر سکس مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔