برازیل کے سابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینہو نے 46 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ ختم کرتے ہوئے فٹبال میں واپسی کرلی۔
انہوں نے اطالوی تھرڈ ڈویژن کلب ریوینا کی جانب سے میدان میں واپسی کی اور ٹیم کو 0-2 سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
رونالڈینہو نے آخری مرتبہ 2015 میں فلومینینسی کی نمائندگی کی تھی تاہم رواں سال اگست میں سرمایہ کار کی حیثیت سے ریوینا سے منسلک ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ فٹبال کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
اتوار کو ہونے والے میچ میں انہوں نے ابتدائی کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کی اور پہلے گول کی تیاری میں اہم پاس فراہم کیا۔
رونالڈینہو کو پہلے ہاف کے اختتام پر متبادل کھلاڑی سے تبدیل کردیا گیا۔
ان کی واپسی کے موقع پر اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ خصوصی طور پر عارضی اسٹینڈ بھی تعمیر کیا گیا۔
واضح رہے کہ رونالڈینہو نے اپنے شاندار کیریئر میں برازیل کے ساتھ 2002 کا فیفا ورلڈ کپ، بارسلونا کے ساتھ چیمپئنز لیگ اور 2005 میں بیلن ڈی اور کا اعزاز جیتا تھا۔
وہ اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 299 گول کرچکے ہیں اور ریوینا کی جانب سے 300واں گول مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں۔