’’راکٹ فیول‘‘ میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپس سیمی فائنل میں

کاشف حسین  پير 13 فروری 2023
ہم LEAP کے پلیٹ فارم پر پاکستانی اسٹارٹ اپس کی موجودگی پر مسرور، دیما ال یحییٰ۔ فوٹو: نیٹ

ہم LEAP کے پلیٹ فارم پر پاکستانی اسٹارٹ اپس کی موجودگی پر مسرور، دیما ال یحییٰ۔ فوٹو: نیٹ

کراچی: اسٹارٹ اپس پچنگ کے مقابلے ’’راکٹ فیول‘‘ میں پاکستان کے 8اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اسٹارٹ اپس پچنگ کے مقابلوں کا انعقاد ریاض میں ہونے والے ٹیکنالوجی کے عالمی کنونشن LEAP میں کیا گیا جس میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے رکن 13 ملکوں سے 90 منتخب اسٹارٹ اپس نے شرکت کی۔

اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی شراکت سے LEAP میں شرکت کی، اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں شرکت کرنے والے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں مختلف شہروں کے نیشنل انکوبیشن سینٹرز کے آٹھ اسٹارٹ اپس نے شرکت کی جن میں تعلیم کے شعبہ سے VALEEM، ریٹیل ٹیکنالوجی سے م تعلق DigiKhata، فن ٹیک Investos Lounge، تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبہ کے اسٹارٹ اپ Blockship، کلین ٹیک سے تعلق رکھنے والا Datini Fibers زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے کوشاں AgriDunyaاور پراپرٹیک اسٹارٹ اپ Gridizenشامل ہیں۔

سیکریٹری جنرل ڈی سی او Deemah AlYahya نے ایونٹ میں شریک پاکستانی اسٹارٹ اپس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم LEAPکے پلیٹ فارم پر پاکستانی اسٹارٹ اپس کی موجودگی پر مسرور ہیں اور ان کی شراکت داری اور تعاون کے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی اسٹارٹ اپس کی مڈل ایسٹ کی مارکیٹ میں رسائی بڑھانے کے لیے پارٹنرشپ اور سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ LEAPنے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو اپنے کاروباری آئیڈیاز اور پراڈکٹس غیرملکی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک موثر عالمی پلیٹ فارم مہیا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔